ٓاٹک،تیسرا NFCفٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ بوائز کالج حضرو میں جاری

ْ کوارٹر فائنل میچ آئیسکو واپڈا ہٹیاں کی ٹیم نے گڑھی متنی فٹبال ٹیم سے دو صفر سے جیت لیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

ٓاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) تیسرا NFCفٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ بوائز کالج حضرو میں جاری، کوارٹر فائنل میچ آئیسکو واپڈا ہٹیاں کی ٹیم نے گڑھی متنی فٹبال ٹیم سے دو صفر سے جیت لیا، مہمان خصوصی چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو ، معروف صحافی نثار علی خان تھے، تفصیلات کے مطابق تیسرا نرتوپہ فٹبال کلب (NFC) جس میں علاقہ بھر ، اٹک ، واہ کینٹ سے فٹبال کی 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں گورنمنٹ بوائز کالج حضرو میں جاری ہے ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران محمد سعید ، محمد ذیشان شانی، محمد احسن ، محمد صدیق، سجاد احمد، محمد عمر، اشفاق خان، سعیدالرحمن و دیگر نے بہترین انتظامات کررکھے ہیں ، ٹورنامنٹ میں علاقہ کے معروف فٹبال کھلاڑی ماسٹر ریاض خان آف شاہڈھیر ریفری کے بہترین فرائض انجام دے رہے ہیں، آج ہفتہ کو کوارٹر فائنل کا میچ آئیسکو واپڈا ہٹیاں اور گڑھی متنی فٹبال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی نامور صحافی ، چھچھ نیوز نیٹ ورک CNNکے چیف ایگزیکٹو نثار علی خان تھے ، ان کے گراؤنڈ میں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور میچ روک کر کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، میچ شروع ہوتے ہی آئیسکو واپڈا ہٹیاں کی ٹیم نے زبردست پرفارمنس دی اور اختتام تک اپنی مد مقابل ٹیم گڑھی متنی پر ہاوی رہی یوں واپڈا ہٹیاں کی ٹیم نے کوارٹر فائنل دو صفر سے باآسانی جیت لیا، مہمان خصوصی نثار علی خان نے جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور رنر اپ ٹیم کو بھی بھرپور مقابلہ کرنے پر سراہا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں