اٹک، مسجد کا راستہ روکنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے،اہلِ محلہ محمد نگر

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جائے، محلہ محمد نگر کے رہائشیوں کے لیے مسجد کا راستہ روکنے والے کے خلاف آپریشن کی سخت ضرورت ہے۔ سٹیشن کمانڈر اٹک ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کینٹ کی لین نمبر 5 کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی گلی سے ایک راستہ مسجد ابوبکر صدیق ؓ تک جاتا تھا جسے لیاقت نامی شخص نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ دیوار لگا کر بند کر دیا ہے، دیوار لگانے سے نہ صرف یہ کہ لوگوں کا مسجد جانے کا راستہ بند ہو گیا ہے بلکہ ان 38گھروں کی نکاسیء آب کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے اور اب ان گھروں سے نکلنے والا گندا پانی ایک جوہڑ کی شکل میں صحت اور صفائی کے مسئلے پیدا کر رہا ہے، اب لیاقت نامی شخص محلے داروں سے اس ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بھاری رقم طلب کر رہا ہے، لین نمبر 5کے تقریباً 38 گھروں کے رہائشیوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کو درخواست دی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک کی وساطت سے پٹواری اور تحصیلدار اٹک نی2جون 2018 کو بذریعہ چٹھی نمبر 232-TA رپورٹ دی تھی کہ اس رقبہ سے لیاقت نامی شخص کا کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم 5ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دیوار گرا کر محلے والوں کو مسجد تک رسائی نہ دلوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اہلِ محلہ نے سٹیشن کمانڈر اٹک ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرسے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی روشنی میں اور لوگوں تک مسجد تک رسائی نہ ہونے کے حساس معاملے کے پیشِ نظر فوری کاروائی کرتے ہوئے لین نمبر 5کے رہائشیوں کو مسجد تک راستہ دیا جائے اور نکاسیء آب کا راستہ ہموار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں