اٹک،ناجائز منافع خوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ملک میر زمان، نائب تحصیلدار /سپیشل پرائس مجسٹریٹ فتح جنگ باہمراہ ملازمین دوران بسلسلہ چیکنگ پرائس ریڑھی بازار فتح جنگ پہنچے تو 3 دکاندار جنکے نام و پتے جاوید اقبال ولد احمد خان ساکن سروالہ حال فتح جنگ، محمد مقصود ولد مجیب خان ساکن نئی آبادی فتح جنگ اور ارسلان ولد گل محمد ساکن پشاور حال فتح جنگ معلوم ہوئے جو مختلف سبزی و فروٹ ریٹ لسٹ سے زائد نرخ پر فروخت کر رہے تھے، جنہوں نے ناجائز منافع خوری کرکے جرم کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

جن کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں