سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں اٹک پریس کلب میں تقریب

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اس موقع پرشہداء کو سلام پیش کیا گیا اور ملی نغمے ’’ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘‘ پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا․ ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال نے کہا کہ تقریب میں شامل ہو کر احساس ہو رہا ہے کہ اے پی ایس کا سانحہ جیسے آج رونما ہوا ہو، وقت کے ساتھ ساتھ واقعات کو بھول دیا جاتا ہے سانحہ اے پی ایس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو چار سال بیت گئے مگر ماؤں کے کان آج بھی اپنے جگر گوشوں کی آواز سننے کو ترستے ہیں، 16دسمبر ہماری تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن ہے جس میں وطن عزیز کو دو ٹکڑے کیا گیا اور پھر اسی روز پشاور کے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں نے خون کی ہولی کھیلی جس کا مقصد تعلیم کو ختم کرنا تھا مگر شہداء کے لواحقین نے ثابت کیا کہ ہم تعلیم سے دشمنوں اور دہشتگرد عناصر کا قلع قمع کرکے ان کے منصوبے خاک میں ملائیں گے ، آخر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں