چھپڑی دھردیال تحصیل جنڈ میں نوجوان نے پستول سے فائر کر کے خود کشی کر لی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) اٹک چھپڑی دھردیال تحصیل جنڈ میں نوجوان نے پستول سے فائر کر کے خود کشی کر لی، نصیر خان ولد وارث خان قوم اعوان سکنہ ڈھوک بھال داخلی چھپڑی دھردیال تحصیل جنڈ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شام کے وقت چاول پکائے تھے اور جب شام کو میرا بیٹا شہزادعباس کھانا کھا رہا تھا تو یکدم غصہ میں آکر کہتا ہے کہ چاول صحیح پکے ہوئے نہ ہیں کچے ہیں اور ناراض ہوکر کمرہ کے اندر داخل ہوکر کمرہ میں چارپائی پر سوگیا جو کہ آج ہم نے شہزاد عباس کے کمرہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو اندر سے دروازہ بند تھا میں نے آواز دی شہزاد دروازہ کھولو جس نے دروازہ نہ کھولا اور اسی اثناء میں فائر کی آواز آئی ہم نے دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہوتے ہوئے تو دیکھا کہ شہزاد عباس نے معمولی سی بات پر دلبرداشتہ ہوکر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرنے کے لیے خودکشی کوشش کی ہے وجہ عناد یہ ہے کہ کھانا میں پکے ہوئے چاول کچے تھے۔

(جاری ہے)

بیان پرتھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں