اٹک ، کلرک لائرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

ملک یاسر 64 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) کلرک لائرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے تفصیلات کے مطابق ملک یاسر 64 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے ، شکیل انجم 57 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ، محمد شکیل احمد 86 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے ، راشد محمود 35 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ، جوانٹ سیکرٹری کے لیے محمد کاشف 64 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، ثاقب محمود 56 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، راشد حیات بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، ملک ظہیر گروپ کے پورے پینل نے میدان مار لیا ، کامیابی کا اعلان چیئرمین الیکشن بورڈ عبدالقیوم نے کیا کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں