اٹک ،حکومت اور واپڈا انتہائی نامساعد حالات کے باوجود عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،چوہدری منظور احمد

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) حکومت اور واپڈا انتہائی نامساعد حالات کے باوجود عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے کرپشن ، ناانصافی ، اقرباء پروری اور سفارش کلچر نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے ، عوام موجود ہ حکومت کو ملک کے حالات بہتر بنانے کیلئے مزید چند مہینے دے ، ایڈیشنل چیف انجینئر واپڈا چوہدری منظور احمد اور صدر تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اور ان کے جائز مسائل حل کرنا حکومت اور واپڈا کی اولین ترجیح ہے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود حکومت اور واپڈا عوامی مسائل کے حل کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے کرپشن ،ناانصافی ،اقرباء پروری اور سفارش کلچر نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے موجود حکومت اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ رہی ہے بجلی چوری ، ٹرانسفارمرز ، بجلی وسوئی گیس لوڈ شیڈنگ و دیگر اجتماعی و انفرادی مسائل پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے عوام موجود ہ حکومت کو ملکی بحران سے نکالنے کیلئے چند ماہ اور دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہٹیاں سب ڈویژن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسیئن واپڈا اٹک الطاف حسین کھوکھر دیگر سینئر افسران ایس ڈی او ہٹیاں ، حضرو ، غورغشتی ، شادی خان سمیت عوام کی کثیر تعدادموجود تھی اس موقع پر چیف انجینئر اور ایکسیئن نے واپڈا سے متعلق لوگوں کی شکایات اور مسائل سن کر موقع پر متعلقہ ایس ڈی او کو احکامات جاری کیے ، چیف انجینئر چوہدری منظور ، ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور ان کی ٹیم کے مثالی تعاون کو سراہا حلقہ عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد پر قاضی احمد اکبر اور واپڈا کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ضلعی رابطہ سیکر ٹری فاضل خان وردگ ، سابق ناظم زیب عالم خان ، ضلعی ترجمان تحریک انصاف اٹک عمران خان ،شہزاد شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں