اٹک ، غلبہ اسلام کے لئے منظم جدوجہد ناگزیر ہے،اقبال خان

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) غلبہ اسلام کے لئے منظم جدوجہد ناگزیر ہے اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے سب سے بڑا طاغوت نفس امرہ ہے معاشرتی بگاڑ کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے کرپشن جڑ پکڑ چکی ہے اس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ضلعی امارت کا منصب انعام نہیں آزمائش ہے اللہ سردار امجد علی خان کو اس آزمائش میں ثابت قدم اور سرخرو فرمائے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں سردار امجد علی خان نے آئندہ 2 سالہ سیشن 2019-20 کیلئے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے حلف اٹھایا تقریب سے ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ، نائب امیر شہر مولانا نعیم اللہ ، بزرگ رہنما محمد بشیر چغتائی نے بھی خطاب کیا تقریب سے جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا طاغوت کے مقابلے کیلئے منظم اور سخت جدوجہد کرنا ہو گی دین اسلام کی سربلندی کیلئے جماعت اسلامی اپنی تحریک جاری رکھے گی کرپشن کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا فحاشی و عریانی اور بے حیائی کا طوفان بدتمیزی برپا ہے معاشرہ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہو چکا ہے مایوسی کی کوئی بات نہیں اسلام نے اس کا حل بھی پیش کیا ہے بس ایک منظم گروہ کے نکلنے کی بات ہے 26 اگست 1941ء کو 75 افراد نے برصغیر پاک و ہند میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی سید ابوالاعلیٰ مودودی اس کے بانی امیر منتخب ہوئے ان تھوڑے سے گنے چنے افراد نے خلوص کے ساتھ کام کیا اور آج جماعت اسلامی برصغیر سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل چکی ہے صرف پاکستان ہی میں اس کے لاکھوںوابستگان موجود ہیں جماعت اسلامی ایک دینی جمہوری سیاسی جماعت ہے حقیقی جمہوریت جماعت اسلامی میں ہی پائی جاتی ہے کارکنان کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو قرآن و سنت پر منظم کریں اپنی جدوجہد کو تیز سے تیز تر کرتے ہوئے وقت مال اور جان کی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں