اٹک شہراورگردونواح میں بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ

منگل 22 جنوری 2019 19:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) شہراورگردونواح میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، پرکاشتکاروں میں خوشی کااظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس پر کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہی. بارانی علاقہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کا انحصار بروقت بارشوں پر ہوتا ہی. حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل بہتر ہوگی. بروقت بارشیں گندم کی فصل کیلئے بہت ضروری ہیں بارش اور سردی کیوجہ سے سکولوں،کالجوں اوردفاترمیں حاضری کم رہی. بارش کاسلسلہ آئندہ3روزتک جاری رہنے کاامکان ہی. بارش کیساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشرکاسلسلہ بھی جاری ہے گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلوصارفین کوشدیدمشکلات درپیش ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں