چائنہ چوک حاجی شاہ روڈ پرٹریفک حادثہ،5 افرادشدید زخمی

منگل 22 جنوری 2019 19:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چائنہ چوک حاجی شاہ روڈ پرٹریفک حادثہ، پشاور سے آنیوالی ہائی ایس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث 5 افرادشدید زخمی ہو گئے حادثہ ہائی ایس کی تیزرفتاری سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں ہائی ایس ڈرائیورگاڑی میں پھنس گیا. اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی2گاڑیاں فوراًموقع پرپہنچ گئیں. ریسکیواہلکاروں نے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا. زخمیوں کوابتدائی طبی امداددینے کے بعدڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کردیاگیا. زخمیوں میں نوروزخان، ظفرگل، ناہیداختر ، عائشہ، اور آمنہ بی بی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں