ن لیگ اور پی پی سیاسی جماعتیں نہیں چوروں ٹھگوں اور ڈاکوئوں کا ٹولہ ہے،غلام سرور خان

یہ دونوں مل کر بھی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام بے فکر رہیں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ْتمام مسائل سابقہ حکومتوں کے پیدا کر دہ ہیں 2019مشکل سال ہے جلد مشکلات پر قابو پا لیں گے ان شا ء اللہ اچھا وقت آنے والا ہے ،وفاقی وزیر پٹرولیم کا رتوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 5 فروری 2019 20:36

ن لیگ اور پی پی سیاسی جماعتیں نہیں چوروں ٹھگوں اور ڈاکوئوں کا ٹولہ ہے،غلام سرور خان
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی سیاسی جماعتیں نہیں چوروں ٹھگوں اور ڈاکوئوں کا ٹولہ ہے، یہ دونوں مل کر بھی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام بے فکر رہیں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ،تمام مسائل سابقہ حکومتوں کے پیدا کر دہ ہیں، 2019مشکل سال ہے جلد مشکلات پر قابو پا لیں گے ان شا ء اللہ اچھا وقت آنے والا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے رتوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی اشتیاق احمد خان رتوال نے کیا تھا قبل ازیں انھوں نے سردار ممتاز حسین ماجھیا کے زیر اہتمام ماجھیا اور ڈھوک مقامیہ کو سوئی گیس فراہمی کا بھی افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اجتماع سے صوبائی وزیر مال کرنل ریٹائرڈ محمد انور ،حاجی اشتیاق خان اور ممتاز حسین ماجھیا نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں محکمہ سوئی گیس کے افسران و اہل کاروں کے علاوہ ملک نصرت ماجھیا،پھتی خان ،سردار مظہر علی خان،حاجی طارق ،عاشی خان،شفقت خان رتوال سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔غلام سرور خان نے کہا کہ چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں کرپشن کا کوئی الزام تک نہ لگا یا جا سکتا میرا دامن صاف ہے ن لیگیوں نے مجھ پر پرچے نواز شہباز کچھ نہ کر سکے یہ مکافات عمل ہے میں آپ کے سامنے اور وہ جیل میں ہیںمیری نیت صاف سیاست خدمت خلق کیلئے کرتا ہوں اپنے بچوں کیلئے خدمت اور دیانت کی سیاست ورثہ میں چھوڑ کر جائیں گے بچوں کو بتایا ہے کہ آپ کے باپ داد کو کوئی بد دیانت نہیں کہے گاانھوں نے کہا کہ لیگی باپ بیٹی جیل میں گئے جلد ہی پی پی والے بھائی بہن بھی جیل میں ہونگے انھوں نے کہا کہ آج کی مسلم لیگ کا تعلق پاکستان کی بانی مسلم لیگ سے نہ ہی موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی پارٹی ہے بھٹو کا اقتدار سے تو ہٹایا گیا لیکن ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہ تھا لیکن اب دونوں پر ٹھگوں بد کرداروں ڈاکوئوں اور ملک دشمنوں کا قبضہ ہے مجھے افسوس ہے آج ملک دشمنوں اور چوروں کی گاڑیوں پر پھول برسائے جاتے ہیںقوم ان چوروں ڈاکوئوں کے محاسبے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے عمران خان کی زندگی کا مقصد ان چوروں او ر ڈاکوئوں سے ملک کو نجات دلانا ہے ہمیں ان سے کوئی ڈر ہے نہ ہی خوف ہے میں ان شریفوں کا 85سے دشمن ہوں اور ان کی کرپشن کو بے نقاب کر رہا ہوں نواز شہباز اور نثار میرا کچھ نہیں بگاڑ سکے ۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے تین تین بار وزیر اعظم رہے چھ چھ بار سندھ اور پنجاب میں حکومتیں رہیں اور پی ٹی آئی سے صرف چھ ماہ کا حساب مانگا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں ابھی تک گیس کا ایک میٹر نہیں لگوایا اس علاقے سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کا آغاز کر رہا ہوں اس علاقے سے میرا تعلق ہے میرا بچپن یہاں گزرا ہے جو بھی ہو سکا اس علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ضرور کروں گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں