الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے موضع حاجی شاہ میں آئی کیمپ کا انعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 19:30

اٹک21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے موضع حاجی شاہ میں آئی کیمپ لگایا گیا ،جس میں علاقے کے سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور فری ادویات بھی دی گئیں ،آپریشن کے قابل پچیس مریضوں کا الشفاء آئی ہسپتال میں مفت آپریشن کیے جائیں گے اس پروگرا م میں چیئرمین الشفاء ٹرسٹ محمد یعقوب ساجد ،ڈسٹرکٹ آفیسر ملک بشیر احمد ،صدر لارنس پور ویلفیئر سوسائٹی منیر احمد نے خصوصہ شرکت کی ،اس موقع پر علاقہ کے عوام نے ٹرسٹ کے فلاحی پروگرام پر محمد یعقوب ساجد کی کوشش اور جذبہ پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں