اٹک، ہرو ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ شدید زخمی

جمعرات 16 مئی 2019 17:20

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) جی ٹی روڈ پر ہرو ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میںمردان کے رہائشی 28 سالہ رحیم شاہ،24 سالہ آسیہ بی بی زوجہ رحیم شاہ اور 3 سالہ سمیع اللہ ولد رحیم شاہ شامل ہیں،اطلاع ملنے ریسکیو1122 تحصیل حضرو کی ایمبولینس فوری موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں