اٹک ۔ضلعی ہیلتھ کو نسل اٹک کا اجلاس

جمعہ 17 مئی 2019 17:26

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ضلعی ہیلتھ کو نسل کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کی، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو محکمے کے متعلق بر یفنگ دی، ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر ضروریات کو پو را کر نے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسفندیا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے، ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ کیو اور ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میںآنے والے مر یضوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں