اٹک، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے پر وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہیں، سنیئر صحافی سید رضا حیدر نقوی

ہفتہ 18 مئی 2019 18:25

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا،اس سے قبل کسی حکومت نے بھی نمائندگان کی بے لوث محنتوں کو نہ سراہتے ہوئے ان کی ادائیگیاں روک رکھی تھیں ،ان خیالات کا اظہار اٹک کے سنیئر صحافی سید رضا حیدر نقوی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان خبر رساں ایجنسی کے ان نمائندگان کی ادائیگی سے شروع کرے جس میں پارٹ ٹائم نمائندگان کے چار اور پانچ سالوں سے اعزازیہ سے محروم ہیں اور ان کی ادائیگی 2لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے مگر وہ اپنی صحافتی خدمات میں پر عزم ہیں اور خبر رساں ایجنسی کا ساتھ نہیں چھوڑ رہے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی معاون کو بھی چاہیے کہ وہ خبر رسا ں ایجنسی کے نمائندگان کے ساتھ فوری مشاورت کریں یا اپنا کوئی رابطہ نمبر لکھیں جس پر شکایت درج کرائی جائے ، جس پر خبر رساں ایجنسی کے نمائندگان اپنی کارکردگی رپورٹ سے حاصل کر کے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی معاون کو پیش کریں ،کارکردگی رپورٹ کی فراہمی خبر رساں ایجنسی کے پاس ریکارڈ میں موجود ہے اور نمائندگان کے پاس بھی موجود ہے ،سید رضا حیدر نقوی نے وزیر اعظم پاکستان اس کے بعد ’’ پی بی اے‘‘ اور ’’ اے پی این ایچ ‘‘ اس کے ساتھ رابطہ کرے ،پھر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان نے اس اہم ایشو پر خصوصی توجہ دی ،ہم ان کے اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں