اٹک، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری

بدھ 19 جون 2019 23:41

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز شیخ آفتاب احمد نے سیدن میں قتل ہونے والے نوجوان کے گھر جا کر اس کے لواحقین سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے حاجی شاہ میں سابق چیئرمین حاجی طن افسر کے نواسے کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی، وہ محمد حنیف مارشل ساؤنڈ والے کی رہائشگاہ پر بھی گئے اور ان کے لواحقین سے ان کی وفات پر تعزیت کی۔

انہوں نے تمام مرحومین کی بلندیء درجات کے لیے دعا بھی کی۔ شیخ آفتاب احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے شیخ شیراز انور کے گھر جا کر انہیں مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ اظہر محمود، سابق وائس چیئرمین ملک محمد نعیم، شیخ حامد قدوس اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں