وزیر اعلی مانیٹرنگ ٹیم کے افسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، سید یاور بخاری

جمعہ 19 جولائی 2019 15:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مانیٹرنگ ٹیم کے افسران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انھون نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس میں کیا جس میں ڈائرکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم نے انہیں مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید یاور بخاری نے کہا کہ مانیٹرنگ افسران 2004 سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کی اچھی کارکردگی اور رپورٹنگ کی وجہ سے محکمہ تعلیم میں بہتری آئیہے انھوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ گزشتہ 15 سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مانیٹرنگ افسران کو تا حال ریگولر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سید یاور بخاری نے ڈائرکٹر مانیٹرنگ سے کہا کہ اگر یہ لوگ بہتر کام کر رہے ہیں تو ان کو مراعات دینے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی جا رہی ہیں ۔

انھوں نے ڈائرکٹر سے کہا کہ پنجاب بھر میں کام کرنے والے تمام مانیٹرنگ افسران کی تفصیل مہیا کریں تا کہ اس مسئلے کو وزیر اعلی پنجاب کے علم میں لایا جا سکے۔یاور بخاری نے کہا کہ یہ پورے پنجاب کا مسئلہ ہے اور وہ اس مسئلے کو قومی اسمبلی میں قرارداد کی صورت میں پیش کریں گے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں