اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے، گل مہر

اتوار 25 اگست 2019 19:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف گل مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔کشمیر بزور شمشیر کا مرحلہ آن پہنچاہے ۔پاکستان مسئلہ کشمیر کو انسانی مسئلہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے فیصلہ کن کردار کا وقت آن پہنچاہے۔

بھارت روس کا شیرازہ بکھرنے سے سبق سیکھے۔بھارت فلسطینیوں کی طرح کشمیریوں کی نسل کشی چاہتا ہے۔ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی پکار سنے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارت کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بن کر رہے گا۔ بھارت اسرائیلی فارمولے کے تحت مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط قائم کر رہا ہے۔ مودی نے جنگ مسلط کی تو بھارت کو راکھ کا ڈھیر بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

نوے لاکھ کشمیری بارہ لاکھ بھارتی فوج کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیر کو دوسرا فلسطین نہیں بننے دیں گے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ سقوط ڈھاکہ سے کم سانحہ نہیں۔ انہوں نے کہا مودی بھارت کا گورباچوف ثابت ہو گا۔ مودی کا دماغ مذمت نہیں مرمت سے درست ہو گا۔ کشمیر کی سنگین صورت حال عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ مودی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے ۔

کشمیر کی سنگین صورت حال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانوں کو متحرک کیا جائے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میں چھیڑ چھاڑ مودی کو مہنگی پڑے گی۔ بھارت اب زیادہ دیر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ مودی نے جنگ کی حماقت کی تو بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں تعاون کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرے۔ گجرات کا قصائی مودی بھیڑیا بن چکا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں