فضائی، آبی اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑاسبب پولی تھین پلاسٹک ہے ، طیب میلادی

اتوار 25 اگست 2019 19:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) جمعیت علمائے پاکستان اسلام آبادکے ضلعی رہنماء انجینئر محمد طیب میلادی نے ماحول کے تحفظ اور ملک میں ہریالی کو فروغ دینے کے سلسلے میں وزارتِ تحفظ ماحولیات کے مختلف اقدامات کو قابل تحسین مگر ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پلاسٹک کے متبادل کے طور پر ری سائیکل کے قابل پلاسٹک کا استعمال شروع کروانے کے لئے حکومت پلاسٹک بیگ انڈسٹری کو خصوصی ریلیف دے ، اگر کارخانوں کا خام مال تبدیل کرکے ماحول میں تحلیل ہوجانے والے (بائیو ڈی گریڈ ایبل) اور ری سائیکل کے قابل پلاسٹک سے بدلا جائے تو نہ کارخانے بند ہوں گے نہ کوئی بے روزگار ہوگا اور ہمارا ماحول بھی محفوظ رہے گا، جوحکومتی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بڑھتی ہوئی فضائی، آبی اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑاسبب پولی تھین پلاسٹک کے شاپنگ بیگ ہر جگہ اڑتے، بکھرتے اور پانی میں تیرتے نظر آتے ہیںجن کاخاتمہ اگرچہ ضروری ہے مگر یک جنبشِ قلم سے شاپر انڈسٹری کو ختم کرنے سے لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، جس نے مشکل میں پھنسی معیشت اور غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے ۔ پلاسٹک بیگ کے استعمال کی روک تھام اور بیگ کی کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں