اٹک ،پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 25 اگست 2019 19:15

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع اٹک نے وزیر اعظم پاکستان شکائت سیل پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پولیس حاجی محمد شفیق نے اپنے عملے شاہد اقبال، ریاست علی اور صداقت محمود کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز میں اس ایپ کے بارے میں لوگوں کو متعارف کرایا اور عوام میں شعور اجاگر کیااور انہون نے عوام کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان برائے راست شہریوں کے مسائل سنیں گے اس ایپلی کیشن کے ذریعے عوام براہ راست اپنے مسائل وزیر اعظم کو بھجوا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں