اٹک پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، متعدد جواری گرفتار

پیر 14 اکتوبر 2019 18:35

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اٹک پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی․ تھانہ انجراء کے ایس ایچ او غلام حسن نے قمار بازوں کی جوئے کی محفل الٹ دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء کے ایس ایچ او غلام حسن نے قمار بازی میں مصروف اشخاص بہاول خان ولد تازہ گل مرحوم ساکن میاں ڈھکی چھب ،عمر خطاب ولد منیر خان ساکن عالم لکڑمار،فیروز خان ولد سرفراز خان ساکن میاں ڈھکی داخلی چھب ،حسن جہانگیر ولد اصیل خان ساکن میاں ڈھکی چھب ،انتخاب عالم ولد گل ترین مرحوم ساکن میاں ڈھکی داخلی چھب ،محمدشہباز خان ولد عمران گل ساکن میاں ڈھکی جو شاہراہ عام پر بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے جن کو ہمرائی پولیس ملازمان قابو کر لیا اور داؤ پر لگی ہوئی کل رقم 15 ہزار 190روپے جبکہ موبائل فون 5 عدد کل مالیتی56ہزار 500روپے نقد رقم و موبائل قیمت کل مالیتی 71ہزار690روپے معہ 52پتے تاش پلاسٹک والی چٹائی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں