ہسپتال کا ڈائلیسز سنٹر کامیابی سے کام کر رہا ہے،ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہسپتال کا ڈائلیسز سنٹر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر دسمبر 2008 میں قائم کیا گیا،شروع میں حکومت پنجاب نے تین مشینیںنصب کیںاور بعد ازاں مزید پانچ مشینیوں کااضافہ کیا گیا،اس وقت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور دیگر اضلاع جن میں نوشہرہ،غازی،تر بیلہ ،صوابی وغیرہ شامل ہیں،کے مر یضوں کو ڈائلیسز سنٹر میں سہولیات دی جارہی ہیں۔

آغاز میں صبح اور شام کی شفٹ ہوتی تھی مگر اب مر یضوں کی سہولت کے لیے سنٹر میں رات کی شفٹ کا آغاز بھی کر دیا گیاہے اور اٹک صوبہ پنجاب کا وہ واحد ضلع ہے جہاں ڈائلیسز سنٹر میں رات کی شفٹ موجود ہے۔پچھلے دس سالوں میں28,070مریضوں کو اٹک کے ڈائلیسز سنٹرسے سہولیات مہیا کی گئیں،اب روزانہ کی بنیاد پر دس ڈائلیسز مشینیوں سے تیس مریضوں کاڈائلیسز کیا جارہا ہے،جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اٹک کے ڈائلیسز سنٹرسے طبی سہولیات حاصل کر یں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں