اٹک، محلہ شاہ آباد بھینسوں کے باڑے میںبھڑکتی آگ پرریسکیو نے قابو پالیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:25

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) محلہ شاہ آباد بھینسوں کے باڑے میں آگ بھڑک اٹھی۔بچوں کی شرارت سے بھوسے میں لگنے والی آگ بے قابو ہو کر کافی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ آباد بھینسوں کے باڑے میں بچوں کی شرارت کے باعث خشک بھوسے میں لگی جو بے قابو ہو کر کافی پھیل گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی او ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں