ذ* بارہ ربیع الاول پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مقدس دن ہے،شیخ آفتاب احمد

پیر 11 نومبر 2019 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بارہ ربیع الاول پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مقدس دن ہے اس دن محسن انسانیت دنیا میں تشریف لائے ان کے آنے سے قبل دنیا جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی انسان انسان کا دشمن بنا ہوا تھا انسانیت کی کوئی قدر و قیمت نہیں تھی دنیا جنگ و جدل کا منظر پیش کر رہی تھی ایسے میں جب سرور کائنات دنیا میں تشریف لائے تو دنیا کو امن کا گہوارہ بنا دیا اور معاشرے میں رہن سہن کے طور طریقے سکھائے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی ان کی تعلیمات کو فخر سے اپناتے ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ کا صد شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے ہمیں اپنے محبوب کا امتی بنایا آج معاشرے میں لوگ جس قدر گناہوں اور کوتاہیوں میں مبتلا ہیں وہ اگر عذاب الٰہی سے محفوظ ہیں تو اس کی وجہ صرف رحمت للعالمین کی دعا ہے جس کی وجہ سے ہمیں گناہوں سے معافی کے مواقع میسر ہیں اس دن کی مناسبت سے میں باری تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد محمد نواز شریف کو زندگی صحت عطا فرمائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں