ا*عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اٹک

پیر 11 نومبر 2019 21:40

5 اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے عوام کے پولیس سے متعلق مسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے گھر کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی میری اولیں ترجیح ہے میرے دفتر کے دروازے ضلع اٹک کی عوام کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں کوئی بھی شہری اپنی کسی بھی جائز شکایت اور مسئلے کے حل کے لئے رجوع کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ٹی ایم اے ہال حسن ابدال میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کیا ہے۔

اس موقع پر اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ کھلی کچہری میں سائلین نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنیپیش کیے۔ ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کرنا ہے اس کے علاوہ بھی میرے آفس کے دروازے تمام سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ڈی پی اواٹک نے کہا کہ ہم نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا عہد کیا ہوا ہے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے نہ صرف ایک مہم چلائی ہوئی ہے بلکہ ایسے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انہیں قانون کے شکنجے میں لارہے ہیں عوام کو بھی چاہئے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پرامن معاشرہ کا قیام عوام اور پولیس نے باہمی تعاون سے کرنا ہے عوام ضلع بلا روک ٹوک مجھ سے اس ضمن میں رابطہ کر سکتے ہیں کھلی کچہری کا انعقاد کرنے پر معززین اور کھلی کچہری کے شرکاء نے ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں