k علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے ،سید یاور بخاری

پیر 11 نومبر 2019 21:40

× اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب ورکن پنجاب اسمبلی سید یاور بخاری نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کر کے اسمبلی پہنچایا عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاوں دورداد میں کونسلرطاہر محمود کے بھائی زاہد نواز کی شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر کونسلر طاہر محمود،ملک خالد سقہ آباد،سید عمران بخاری،مشتاق احمد خان نیازی،ملک اسماعیل بھی موجود تھے سید یاور بخاری نے کہا کہ حاجی شاہ روڈ کو ڈبل کیا جارہا ہے اور 88 کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کرالی ہے انہوں نے کہا کہ اٹک شہر اور دیہات کو ملانے کے لئے نئی سڑکوں کی تعمیر و توسیع وقت کی ضرورت ہے اگلے مرحلے میں غرشین سے جبی تک سڑک کا منصوبہ ہے تاکہ علاقہ ملی کے عوام کو فتح جنگ حسن ابدال حضرو سمیت دیگر شہروں کو جانے کے لئے سفر کی بہتر سہولتیں میسر آسکیں یہ میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بولیانوال میں سوئی گیس کی پائپ لائن ڈالی جاچکی ہے اب دیہات میں لائنیں بچھانے کا کام شروع کرانے کے لئے سوئی گیس حکام سے بات ہو گئی ہے یاور بخاری نے کہا کہ ہم عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ہمارا ہر قدم عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہی اٹھے گا انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عوام کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں عوام کسی بھی مسئلہ اور کسی بھی دفتر یا محکمہ سے متعلق شکایت کے حوالے سے رابطہ کریں ہر ممکن کوشش ہو گی کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں