اٹک، الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے مرحلے شروع ہو گئے ہیں، سید یاور عباس

ہفتہ 16 نومبر 2019 15:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے مرحلے شروع ہو گئے ہیں اب اٹک کی عوام کو سوئی گیس کم پریشر کی شکایت کی زحمت نہیں اٹھانے پڑے گی، پریشر کی کمی کو ختم کرنے کیلئے ٹی بی ایس چار انچ ، چھ انچ قطر کی پائپ لائن جس کی لمبائی چھ کلو میٹر ہو گی اور اضافی ٹیموں کی منظوری بھی ایم ڈی سوئی گیس سے حاصل کر لی گئی ہے۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ اٹک کامرہ روڈ کے دائیں اور بائیں آبادیوں جن میں عوام شریف، مہرپورہ شرقی ، مہرپورہ غربی ، دارلسلام کالونی ، پیپلز کالونی ، مہریہ ٹائون، فاروق اعظم کالونی کے علاوہ ملحقہ آبادیوں کے رہائش پذیرہزاروں صارفین گیس کم پریشر کی شکایت سے نجات پا لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریشر بڑھانے کیلئے طاقت ور ٹی بی ایس لگائے جائیں گے، ریلوے پھاٹک سے لیکر عالم میڈیکل سنٹر تک چھ انچ کی لائن بچھائی جائے گی۔ سید یاور عباس بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی چیف انجینئر سجاد خان ، ڈسٹریبیوشن انجینئر انچارج اٹک کامران مجاہد ، ،سپرٹینڈنٹ سیلز محمد ایاز ، محمد یاسین نے گیس کوآرڈینیٹر اٹک بلاول شیخ (ہنی) چیف کوآرڈینیٹر فیصل شاہ ، سید علی عون بخاری ، کوآرڈینیٹر سید مظہر بخاری ، قاضی بابر ، محمد اسماعیل ، یاسر فیاض سے سید یاور عباس بخاری کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ا س موقع پر سوئی گیس سے تعلق رکھنے والے وفد سے کہا کہ سید یاور بخاری نے ایک اچھی کاوش کی ہے کہ سردیوں کی آمد ہوتے ہی کم پریشر کی شکایت کو قبل ازوقت دور کرنے کے اقدامات کی منظوری ایم ڈی سوئی گیس سے حاصل کر لی۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر کم پریشر کے علاقوں میں گیس کی فراہمی درست ہوجائے گی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں