اٹک، پریسیڈنٹ سکول اینڈ کالج میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام

بدھ 26 فروری 2020 18:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی نگرانی میں جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر محمد عثمان کی جانب سے پریسیڈنٹ سکول اینڈ کالج فتح جنگ روڈ اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئی جس میں طلباء و طالبات کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات کو پیدل چلنے کے دوران ہدایات،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ، اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات جارحانہ انسانی رویے کی وجہ سے پیش آتے ہیں، کالج کے طلباء کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں