حکومت پنجاب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:10

حکومت پنجاب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے قائم کیے جانے والے ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کے دورے کے مو قع پر کیا۔

ان کے ہمراہ چیئر مین پبلک اکا?نٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ مجوزہ ہسپتال 72 کنا ل اراضی پر قائم کیا جائے گا۔جس میں ماں اور بچے کی صحت کے لیے ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔بعدا زاں انہوں نے اسفند یار بخاری ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مر یضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدمات کیے جارہے ہیں۔

اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کے قیام سے بڑی تبدیلی آئے گی اور علا قے کی عوام کو ہر ممکن علاج و معا لجے کی سہولت میسر کی جائے گی۔کورونا وائر س کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس وائر س کے سلسلے میں آگاہ رہیں اور تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیارکر یں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل سٹاف کی کمی کو دور کیا جارہا ہے اور نئے ہسپتا لوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثر ن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر ین سہولیات کی فراہمی کے لیے کو ئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں