اٹک، اٹک کے نوجوانوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹائیگر فورس میں حصہ لیا، عثمان ڈار

پیر 18 مئی 2020 22:11

اٹک، اٹک کے نوجوانوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹائیگر فورس میں حصہ لیا، عثمان ڈار
اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا کے خوف سے گھبراہٹ کا شکار ہے اس وقت عمران خان کی ٹائیگر فورس اپنی جان کا نذرانہ رضا کارانہ طور پر پیش کرنے ان کے شانہ بشانہ ہے، اٹک کے 800نوجوانوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ٹائیگر فورس میں حصہ لیا، عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کے مستقبل پر زور دیا ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اس ملک کا نوجوان ہر مقابلہ کر سکتا ہے اور یہی نوجوان ٹائیگر کورونا کو بھگائے گا، 2ہفتے کے قلیل ٹائم میں 10لاکھ پاکستانیوں نے ان کے ساتھ چلنے کا عہد کیا ہے۔

میری نظر میں تو یہ دنیا کے کسی بھی لیڈر کے ساتھ والہانہ محبت کا نتیجہ ہے ایسی مثال نہ دیکھنے میں آئی ہے اور نہ ہی سننے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اٹک کی ایک نجی مارکی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹائیگر فورس کی حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک ضیغم نواز ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، ملک خرم علی خان ، ندیم فیروز ، تحریک انصاف امین اسلم پی ٹی آئی کے وآرڈینیٹر کے علاوہ ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے مرد و خواتین بھی موجود تھے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کیلئے 100ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہوئی ہے میں نے 72سالہ تاریخ میں اتنی بڑی رضاکارانہ قربانی نہیں دیکھی ہے، ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے گزشتہ دنوں میں 1لاکھ سے زائد دی جانی والی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ انہوںنے کہا کہ اب یوسی کی سطح پر بھی ٹائیگر فورس بنائیں گے اور ان غریبوں کا ڈیٹا اکھٹا کریں گے تا کہ خدانخواستہ کسی آفت یا بیروزگاری کی صورت میں مزدوروں کے کوائف ہمارے پاس موجود ہوں۔

اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ لوگ جو کہ ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے صف اول کے سپاہی ہیں، آپ وہ لوگ ہیں جو مشکل کے وقت رضا کارانہ طور پر ساتھ دینے کا تہیہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2ہفتے کے قلیل ٹائم میں 10لاکھ پاکستانیوں نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کا وزیر اعظم کوئی چور یا ڈاکو نہیں ہو گا تو ایک دیانتدار شخص کے ساتھ ہر پاکستانی چلنے کوتیار رہے گا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سامنے بیٹھے ہوئے ٹائیگر فورس کے نوجوان اب بھی اپنی چہروں پر خدمت کا جذبہ سجائے بیٹھے ہیں، 8 ہزار سے زائد نوجوان اٹک سے رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 400کے قریب خواتین بھی شامل ہوئی میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں پی ایچ ڈی سی میٹرک تک اور دیگر اداروں کے لوگوں نے بھر پور قومی جذبہ دکھایا ہے ہم ان کی بنیادی ٹریننگ کروا رہے ہیں جیسا کہ ٹرانسپورٹ ، بازار، کورونا سے حفاظت کے طریقہ کار شامل ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں