پاکستا ن موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پانچویں نمبر ہے ،ملک امین اسلم

جمعرات 5 نومبر 2020 18:19

پاکستا ن موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پانچویں نمبر ہے ،ملک امین اسلم
اٹک۔5نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05نومبر2020ء) :وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی بر ائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستا ن موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پانچویں نمبر ہے اور اس ضمن میں اس کی عالمی درجہ بندی میں تبدیلی کے لیے کو ششیں جاری ہیں۔ ملک میں 33.1 فیصد رقبے پر جنگلات ضروری ہیں جبکہ پاکستان میں صرف5 فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فو رس کے جوانوں کو شامل کر کے عوام کے ساتھ شجر کاری مہم ملک بھر میں جاری ہے۔ اس کے علا وہ تمام پودوں کی دیکھ بھال اور افزائش کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس مہم کا سب سے اہم مقصد ارض پاک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اس مہم میں تعاون کر یں تاکہ ملک پاکستان کو خوب صور ت بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں