اٹک میں گاڑی پر پولیس فائرنگ سے دیر کا رہائشی نوجوان جاں بحق

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:40

اٹک /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) اٹک میں مبینہ طور پر چلتی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ سے دیر چکدرہ کا رہائشی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے اٹک پولیس کی طرف سے ماورائے قانون اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کروائی جائے گی اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ساجد خان لوئر دیر چکدرہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم عبد الرحمان کا بیٹا تھا۔ اس کے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت معززین نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں