پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ملک شاہان پر جنازے میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی، ملک شاہان سر پر گولی لگی، تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 جولائی 2021 19:56

پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
اٹک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2021ء) اٹک میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں شاہان ملک فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، شاہان ملک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ گولی شاہان ملک کے سر پر لگی ہے، ملک شاہان سر پر گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں