پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ملک شاہان کو سر پرگولی لگی، ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے، ملک شاہان پر گاؤں شین باغ میں جنازے کے موقع پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 جولائی 2021 21:04

اٹک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2021ء) اٹک کے گاؤں شین باغ میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، ملک شاہان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملک شاہان پر گاؤں شین باغ میں جنازے کے موقع پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق اٹک میں پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے تھے۔

بتایا گیا کہ گولی شاہان ملک کے سر پر لگی ہے، جس سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔ تاہم ملک شاہان کو سر پر گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔  لیکن شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مالک شاہان ہسپتال پہچتے ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔ مالک شاہان کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کی خبر سن کر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور علاقے میں غم کی فضا طاری ہوگئی۔ غم سے نڈھال پیپلزپارٹی کارکنان نے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے، پولیس نے بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاروائی کا آغاز کا کردیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں