حضرو ، وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دے کر محب وطنی کا ثبوت دیا ،ملک امین اسلم

پیر 20 ستمبر 2021 14:41

حضرو ، وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دے کر محب وطنی کا ثبوت دیا ،ملک امین اسلم
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دے کر محب وطنی کا ثبوت دیا امریکہ افغانستان سے نکلتے ہوئے وہاں بمباری کرتا جس سے افغانستان اور پاکستان کے حالات خراب ہوتے ہماری سیاست کا مقصد حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے ووٹیں نہ لے کر اللہ جو عزت دی ہے اس کیلئے کوشش ہے کہ عوامی مسائل دیرینہ بنیاد پر حل کیے جائیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے چھچھ میں پینے کا پانی خراب ہونے کی وجہ سے یرقان کی وبا تیزی سے پھیل رہی تھی جس کیلئے حکومت سے 45واٹر فلٹریشن پلانٹس منظور کروائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت خان اقبال خان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2حضرو میں ساڑھے 35لاکھ روپے کی لاگت سے 4کمروں کی بحالی کی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا قبل ازیں نے وفاقی وزیر نے ویسہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر ملک اعجاز،اشفاق خان،ملک سیف الرحمن،محمود خان،حاجی شعیب حمیدی،جاوید خان،ڈاکٹر جاوید،قیصر خان،الطاف خان لودھی،محمد نسیم خان کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے قبل ازیں وفاقی وزیر جب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2پہنچے تو وہاں پر سکول کے بچوں اور پرنسپل محمد الطاف،چیئرمین نزاکت حسین،طارق ٹوانہ،نور خان،محمد نسیم خان،ڈاکٹر جاوید خان،محمود خان ودیگر نے ان کا استقبال کیا پرنسپل محمد الطاف نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کئی سالوں سے ہمارا سکول بورڈ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہا ہے یہاں امتحانات کیلئے بڑا حال نہیں جس کی منظوری دی جائے تا کہ بچے یہاں پر ہی امتحانات آسانی سے دے سکیں ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے سکول کیلئے ہال بھی جلد منظور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی اکانومی متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں عشائیہ میں شرکت پر خان اقبال خان نے وفاقی وزیر ملک امین اسلم اور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں