حضرو ، وفاقی وزیرملک امین اسلم سے ڈی پی اواٹک رانا شعیب محمود اور ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی اہم ملاقات

منگل 12 اکتوبر 2021 15:38

حضرو ، وفاقی وزیرملک امین اسلم  سے   ڈی پی اواٹک رانا شعیب محمود اور ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی اہم ملاقات
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اور ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ کی اہم ملاقات ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی منصوبوں،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام ، بروقت فراہمی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک نے ملک صاحب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اٹک میں آٹا اور چینی کی بروقت اور سرکاری نرخوں پر فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے لیے سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں ۔اس کے علاؤہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے جان چھڑانے کے لیے مریضوں کو پنڈی ریفر کردیا جاتا تھا ۔اس حوالے سے اقدامات کے بعد ریفر کرنے کے حوالے سے شکایات میں بھی کافی کمی آئی ہے اور ڈاکٹروں سے بازپرس کی جاتی ہے کہ یہاں علاج کے باوجود مریض کو کیوں ریفر کیا گیا ۔ملک صاحب نے اٹک میں امن و امان خصوصاً چھچھ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کو ہدایت دی کہ ان کا فوری سدباب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں