اٹک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کا ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم گڈ گورننس سیل کا دورہ

منگل 12 اکتوبر 2021 16:01

اٹک،  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کا ڈپٹی کمشنر آفس  میں قائم گڈ گورننس سیل کا دورہ
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں قائم گڈ گورننس سیل کا دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر اٹک شیخ عمران حامدشیخ نے انہیں گڈ گورننس سیل کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گڈ گورننس سیل سے ضلع کے مختلف اراضی سنٹرز میں کال کرکے سائلین سے بات کی ، اس کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پرمعاون خصوصی ملک امین اسلم نے ڈی سی اٹک کی جانب سے قائم گڈ گورننس سیل کو سراہا تاہم انہوں نے احکامات جاری کئے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بھی ایسا سسٹم نصب کیا جائے کہ وہاں سے سائل اپنی درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے گڈ گورننس سیل میں ڈائریکٹ رابطہ کر سکے جس پر ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے سائلین کی داد رسی کیلئے گڈ گورننس سیل میں برائے راست رابطہ اور شکایات کیلئے کال پوائنٹس بنانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کی نشاندہی کے لیے بر یفنگ روزانہ کی بنیاد پر تمام اہم محکموں کے افسران دیں گے اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے،اس سیل کے قیام سے عوامی مسائل کی آگاہی اور ان کے حل میں مدد ملے گی ،دریں اثناء ضلعی گڈ گورننس ٹیم نے بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم گڈ گورننس سیل کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر عمران حامد کے قائم کردہ گڈ گورننس سیل کی کارکردگی کا مشاعدہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر ڈی سی اٹک نے اپنی بریفنگ میں ضلعی گڈ گورننس ٹیم سے تجاویز بھی طلب کر لیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری گڈ گورننس محمد خالد خان نے کہا کہ گڈ گورننس سیل سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments