اٹک ؛ 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء شدہ ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب

گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے‘ ڈکیتی کے بعد ڈاکوؤں نے بچے کو اغوا کیا اور رہائی کے لیے اہل خانہ سے 10 کروڑ روپے تاوان طلب کیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 2 جنوری 2022 13:13

اٹک ؛ 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء شدہ ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب
اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جنوری 2022ء ) صوبہ پنجاب کے شہر اٹک سے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء شدہ ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اٹک کے علاقے کامرہ میں کارروائی کی گئی ، اس دوران 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیے گئے ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ 2 روز قبل ڈکیتی کے بعد ڈاکوؤں نے بچے کو ہڈالی سے اغوا کیا ، جس کے بعد بچے کی رہائی کے لیے ملزمان کی طرف سے اہل خانہ سے 10 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کے اغواء میں ملوث دو ملزمان کو اٹک سے گرفتار کر لیا، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جن کی گرفتاری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیالکوٹ میں ننھی علشبہ کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس تفتیش کے دوران قتل کے حوالے سے انکشاف کر دیا ، پولیس نے بتایا کہ سیالکوٹ کی تیرہ سالہ علشبہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو کھیتوں میں پھینکنے والے ملزم شاہد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، اس واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی نوٹس لیا تھا اور بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیے جانے پر پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی ، سیالکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چوبیس گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد چھاپے بھی مارے ، ملزم شاہد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم بچی کا پڑوسی اور تین بچوں کا باپ ہے، جس نے بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا ، بچی نے شور مچایا تو ملزم نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیرہ سالہ علشبہ کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا، گرفتار ملزم نے اعتراف جُرم کرلیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں