اٹک ،کنٹونمنٹ انتخابات ، 9ہزارو وٹراپنے ووٹ 25اپریل کو پول کریں گے، انتظامات مکمل

بدھ 25 مارچ 2015 17:25

جنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) اٹک کینٹ میں 9ہزارو وٹراپنے ووٹ 25اپریل کو پول کریں گے، تمام تر انتظامات مکمل ہیں،سی او کنٹونمنٹ بورڈ،اٹک کینٹ،اٹک کینٹ کو دو وارڈ میں تقسیم کیا گیا ہے 20 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری ہوا ہے جس کے مطابق 23 سے 28مارچ تک نامی نیشن پیپر جاری کئے جا رہے ہیں جوکہ 29سے 31مارچ تک وصول کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار سی او کنٹونمنٹ بورڈ،اٹک کینٹ نے اپنے آفس میں ہمارے نمانئدے سے کرتے ہو ئے کیاانھوں نے بتایا کہ کاغذات نمانئندگی کی جانچ پڑتال 2سے 4اپریل تک کی جائے گی جبکہ کاغذات کی واپسی 10اپریل کو ہوگی اور حتمی امیدواروں کی فہرست اور نشان کی الاٹمنٹ11اپریل تک کر دی جائے گی انھوں نے بتایا کہ 17سے 20مارچ تک ریٹرنگ آفیسر کی ٹرنینگ UNDP کے تعاون سے کرائی جا چکی ہے اور ڈیٹا آپریٹر کی ٹرنینگ 25مارچ سے 31مارچ تک ہو گی سی او کنٹونمنٹ بورڈ،اٹک کینٹ نے مزید کہا کہ حکومت کا کنٹونمنٹ بورڈ میں الیکشن کرانے کا نہایت احسن فیصلہ عوام کی نمانندگی ضروری تھی جو کہ وقت کا تقا ضا بھی تھا 17 سال بعد الیکشن ہو نے کو جا رہے ہیں جس سے احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں