ایف آر جنڈولہ،ہوٹل میں خودکش حملہ،12جاں بحق،25سے زائد زخمی،شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،4افراد جاں بحق

جمعرات 26 مارچ 2009 13:10

جنڈولہ(اُرد و پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2009ء) جنڈولہ کے ہوٹل میں خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ پچیس سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملے کے بعد سول اسپتال ٹانک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکے کے کچھ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ مقامی ہوٹل میں ہوا۔

جس کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ دھماکے کے بعد خاصہ دار فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ اورٹانک بازار بند کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چارافراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوخیل کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے مقامی شخص ملک گلاب خان کے مکان کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ۔

حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں تمام افرادمقامی ہیں۔ ادھر فاٹا سیکریٹرئیٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحصیل میر علی میں امریکی جاسوس طیارے کا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے ۔اور نہ ہی کوئی جاں بحق ہوا ہے ۔ترجمان فاٹا کے مطابق میرعلی میں دھماکہ ملک شیر ادم خان کے گھر میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ہوا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں