بھارت: والدین کی جانب سے اسمارٹ فون نہ دلوانے پر 16 سالہ نوجوان نے اپنے چھوٹے بھائی کو کنویں میں دھکا دیکر خود بھی چھلانک لگاکر خود کشی کرلی

جمعرات 7 جنوری 2021 20:17

بھارت: والدین کی جانب سے اسمارٹ فون نہ دلوانے پر 16 سالہ نوجوان نے اپنے چھوٹے بھائی کو کنویں میں دھکا دیکر خود بھی چھلانک لگاکر خود کشی کرلی
کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2021ء) بھارت میں والدین کی جانب سے اسمارٹ فون نہ دلوانے پر 16 سالہ نوجوان نے اپنے چھوٹے بھائی کو کنویں میں دھکا دیکر خود بھی چھلانک لگاکر خود کشی کرلی۔بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے ایک دیہات میں سنیل تلاسی رام نامی نوجوان نے اپنے والدین سے ٹچ اسکرین والا اسمارٹ فون دلوانے کا مطالبہ کیا لیکن والدین نے کی کیپیڈ والا اسمارٹ فون خرید کر دینے پر آمادگی ظاہر کی جس پر سنیل وقتی طور پر خاموش اختیار کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو لے کر گھر سے باہر کھیلنے کے لیے چلا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 16 سالہ سنیل نے اپنے چھوٹے بھائی کو کھیلنے کی غرض سے باہر لے گیا لیکن اپنے چھوٹے بھائی شیکھر کو گھر کے باہر کنویں میں دھکا دیا اور پھر خود بھی اس میں چھلانک لگاکر جان دے دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 12 سالہ شیکھر کو تیرنا نہیں آتا تھا اس لیے وہ اپنی جان نہیں بچاسکتا لیکن اس کے برعکس سنیل ایک اچھا تیراک تھا تاہم اس نے کنویں میں چھلانک لگانے سے پہلے اپنی کمر میں پتھر باندھ لیے تھے تاکہ بچنے کا کوئی موقع ہی نہ ملے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سنیل کو مرگی کے دورے آتے تھے جس کے باعث اسے اسکول سے بھی نکالا جاچکا تھا جب کہ شیکھر چھٹی جماعت کا طالب علم تھا اور ہم سنیل کی اس بیماری کی وجہ سے تمام خواہشات بروقت پوری کرلیا کرتے تھے تاکہ وہ خود کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے اور ٹچ فون نہ دلوانے کی وجہ بھی اس کی صحت کو یقینی بنانا تھا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں