بھارت‘ کرناٹک میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی پراسرار موت

ضلع لاتی ہر میں 12 سے 20 سال کی عمر کی سات لڑکیاں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں

اتوار 19 ستمبر 2021 14:15

بھارت‘ کرناٹک میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی پراسرار موت
کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں نوماہ کے بچے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کواپنے گھر میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان کی لاشیں بنگلورو شہرکے علاقے تھگالاراپلیا کے علاقے میں ان کے گھرسے برآمد ہوئی ہیںجبکہ ایک ڈھائی سالہ بچی معجزاتی طورپر بچ گئی ہے اوروہ زیر علاج ہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاندان کا سربراہ ہیلیگری شنکرجو گھر سے باہر تھا چار دن بعد گھرآیا کیونکہ گھروالے اس کے فون کالز کا جواب نہیں دے رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں شنکر کی بیوی 51سالہ بھارتی، بیٹیاں34سالہ سنچانااور31سالہ سندھورانی،بیٹا25سالہ مدھو ساگراور نو ماہ کا پوتا شامل ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ چار بالغ افراد مختلف کمروں میں چھت سے پھانسی پر لٹکے ہوئے تھے جبکہ بچہ بستر پر لیٹا ہوا تھا جو شاید بھوک سے مر گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاشیں بری طرح سے سڑ چکی تھیں۔ پولیس نے سنچانا کی ڈھائی سالہ بیٹی کو بچایا ہے جوبھو ک کی وجہ سے بے ہوش تھی اور معجزاتی طورپر بچ گئی ہے۔ دریں اثناء بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میںحکام نے بتایا کہ ضلع لاتی ہر میں 12 سے 20 سال کی عمر کی سات لڑکیاں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی ہیں۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ابو عمران نے بتایا کہ یہ واقعہ بو کو گائوں میں ہندوئوں کے ایک اہم تہوار کرما پوجا کے دوران پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، کچھ لوگ زخمی بھی ہیں جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں