مسلم طالبا ت نے حجاب پر پابندی کاہائی کورٹ کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 16 مارچ 2022 14:14

مسلم طالبا ت نے حجاب پر پابندی کاہائی کورٹ کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2022ء) کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے 21مارچ تک ہولی کی تعطیلات کے بعد اس سلسلے میں سماعت کا عندیہ دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز کرناٹک ہائی کوٹ کے فل بینچ نے مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کی حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضداشتوں کویہ کہتے ہوئے خارج کر دیاتھاکہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کوایک مسلم طالبہ نبا ناز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جبکہ بعد ازاں ان 6مسلم طالبات نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جنہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں عرضداشت دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

مسلم طالبات کی کی جانب سے ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے اور دیودت کامت نے بدھ کو بھارتی سپریم کورٹ سے مقدمے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیاہے لیکن سپریم کورٹ کہاہے کہ اس معاملے کی سماعت ہولی کی تعطیلات کی وجہ سے 21 مارچ کے بعد کی جائے گی ۔ سنجے ہیگڑے نے عرضی پر جلد سماعت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ طالبات کے امتحانات ہونے والے ہیں لہذا سماعت 21مارچ بروز پیر کو ہی کی جائے تاہم سپریم کورٹ نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں