ْفتح جنگ،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاںبحق ،ایس ڈی او واپڈا سمیت پانچ اہل کاروں کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 18 جولائی 2018 16:15

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) کرنٹ لگنے سے نوجوان جاںبحق ،ایس ڈی او واپڈا سمیت پانچ اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رستم خان سکنہ جعفر نے پولیس تھانہ فتح جنگ میں بیان دیا کہ اس کا نواسہ نعمان ولد محمد خان بکریاں چرانے کیلئے نزدیکی ڈیم کے پاس گیا ٹیلے پر بکریاں موڑنے کیلئے گیا تو واپڈا کی انتہائی نیچی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا درخواست دہندہ کے مطابق انھوں نے متعدد بار ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو انتہائی نیچی تاروں کے بارے آگاہ کیا کہ ان تاروں کو اونچا کیا جائے لیکن واپڈا اہل کاروں نے کوئی توجہ نہ دی پولیس تھانہ فتح جنگ میں ایس ڈی او آصف شاہ ،لائن سپرنٹنڈنٹ مظفر ،عبدالقادر لائن مینوں محبوب اور بابر کے خلاف غفلت برتنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں