ضلع اٹک میں پولیو سے بچائو کی مہم کا آغاز، ٹیموں کوفول پروف سیکورٹی فراہم

پیر 10 دسمبر 2018 14:57

ضلع اٹک میں پولیو سے بچائو کی مہم کا آغاز، ٹیموں کوفول پروف سیکورٹی فراہم
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ضلع اٹک میںپولیو سے بچائو کیلئے مہم کا آغاز ہو گیا ہے جو 14دسمبرتک جاری رہے گی اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 2لاکھ 82ہزار 850بچوں کو پولیوکے قطرپلائے جائیں گے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ضلع اٹک میں پولیو مہم میں 863ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیںگی اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔

پولیو ٹیموں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اس مہم کی نگرانی خود کرینگے ۔حالیہ مہم کے دوران ضلع مانیٹرنگ کیلئے ضلع و تحصیل سطح پر خصوصی ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر متعلقہ حکام کو ارسال کرینگی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں