فصل میں بکریاں گھسنے پر جھگڑا دو بھائیوں نے خواتین سمیت چار افراکو زخمی کر دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:28

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) فصل میں بکریاں گھسنے پر جھگڑا دو بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کے خواتین سمیت چار افراکو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رتوال گائوں کے رہائشی شہزاد ولد ممریز نے بیان دیا کہ ان کے گھر کے قریب شوکت حیات خان وغیرہ کی زرعی زمین ہے جس پر جوار کی فصل کاشت ہے اس کا چھوٹا بھائی واصف مال مویشی چرا رہا تھا کہ چند بکریاں ان کی فصل میں چلی گئیں جن کو شوکت حیات کا بیٹا نزاکت پکڑ کر لے گیا جو شہزاد واپس لے آیا تاہم تھوڑی دیر بعد ہی شوکت حیات کے بیٹا نزاکت اور محسن موٹر سائیکل پر سوار کر ہماری طرف آگئے اور آتے ہی انھوں نے ڈنڈوں کے وار کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا جھگڑے کے دوران میری بیوی ،چچی اور مسماة (ر ) کو ڈنڈے مارے جن کی وجہ سے وہ بھی زخمی ہو گئیں پولیس تھانہ فتح جنگ نے مدعی کے بیان پر دونوںبھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں