فقیر آبا ریلوے سٹیشن پر ٹرین سے 2جوانوں نے چھلانگ لگادی، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:01

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) اٹک کے نواحی علاقے لارنس پور(فقیر آباد) ریلوے سٹیشن پر ٹرین سی2جوانوں نے چھلانگ لگادی،جس کے نتیجے میں ایک نوجوا ن ٹرین تلے آکر کچلا گیا جبکہ دوسراشدیدزخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی ٹرین لارنس پور(فقیر آباد) ریلوے سٹیشن پرنہ رکنے کی وجہ سے شراریاں گاؤں کے رہائشی 2جوان ٹرین سے کود پڑے جس کے نتیجے میں19 سالہ سرفرازٹرین کے نیچے آ کر کچلا گیاجبکہ 24 سالہ بابربری طرح زخمی ہوگیا،حاد ثے کی اطلاع ملنے ریسکیو1122حضرو کی ایمبولینس فوری موقع پرپہنچ گئی،جس نے زخمی ہونے والے نوجوان اورلاش کوتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال حضرومنتقل کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں