اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

منگل 22 اکتوبر 2019 15:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک کلو دو گرام چرس برآمد، جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر کل مالیتی رقم 92,470روپے قبضہ میں لی۔تفصیلات()کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر تاش قماری بازی میں مصروف اشخاص امان اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ نزد ستار چوک اٹک شہر بار دین ولد محمد مراد اٹک شہر، عبدالنظر ولد چولی سکنہ گلی ڈاکٹر نسیم والی اٹک شہر بصیر ولد محمد یعقوب سکنہ ستار چوک اٹک، گل نبی ولد زینب دین سکنہ محلہ کربلا اٹک، دل محمد ولد ظریف سکنہ گیدڑ چوک اٹک، عبدالخالق ولد خدائے نظر ڈھوک فتح اٹک شہر، عبدالحمید ولد عبدالوہاب نزد مالا کنڈ ہوٹل اٹک، سعید اللہ ولد چلو ولو سکنہ گیدڑ چوک اٹک شہر پر ریڈ کیااور مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی پڑ رقم مبلغ 36470 روپے اور موبائل فون 10 عدد مالیتی 56000 روپے، ایک تاش مکمل 52 پتے، ایک عدد چادر نما چٹائی موقع پر پڑی ہوئی تھیں جس میں ٹوٹل نقد رقم معہ موبائل مالیتی مبلغ 92470 روپے بر آمد ہوئیں مذکورہ ملزمان نے شارع عام قمار بازی میں مصروف پاکر جرم بالا کا ارتکاب کیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ انجراء کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش عصمت اللہ خان عرف ملکو ولد آزاد خان سکنہ محلہ طورنگ آباد چھب تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے ایک کلو دو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں