فتح جنگ، پنڈی روڈ پر ٹریفک حادثہ، آٹھ افراد جاںبحق، گیارہ زخمی

ہفتہ 15 فروری 2020 17:06

فتح جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) فتح جنگ، پنڈی روڈ پر ٹریفک کے المنا ک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے، حادثہ فتح جنگ سے 7کلومیٹر دور پنڈی روڈ پر قطبال ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، ریسکیو 1122کی گاڑیاں فوری طورجائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوںنے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوںکو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ریسکو ذرائع کے مطابق فتح جنگ پنڈی روڈ پر قطبال ٹول پلازہ کے قریب پنڈی سے فتح جنگ آنے والی مسافر ہائی ایس وین مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی۔ جاںبحق مسافروں میں ڈاکٹر سلمان پنڈی گھیب ،میعہ بی بی ،وسیم امین فتح جنگ ،عجب خان مظفر گڑھ،سجادحسین،عبدالرحمن،نزاکت بی بی ،فاطمہ بی بی،زین ،جبکہ زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور اسرار شاہ سمیت گیارہ افراد شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں ماں بیٹی اور بیٹا شامل ہے، حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس تھانہ نیو ائیر پورٹ نے ڈمپر ڈرائیور محمد سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں