ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اٹک عابد خان کے زیر نگرانی ماہ ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی 38 ایف آئی آر درج کروائیں

جمعرات 8 اکتوبر 2020 14:52

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس اٹک نے ساجد کیانی ایس ایس پی راولپنڈی ریجن کی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اٹک عابد خان کے زیر نگرانی ماہ ستمبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی 38 ایف آئی آر درج کروائیں تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی غرض سے جمع ہونے والے 05 مسلح افراد کوگرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 05 عدد پسٹل برآمد کئی.

منشیات کے 03 مقدمات میں 3370 گرام چرس برآمد کی.

(جاری ہے)

اورلوڈ/اورسپیڈ/ غیر قانونی اورناقص سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف 28 مقدمات درج کرائی. پنجاب ہائی وے پٹرول اٹک نے 744 شہریوں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی اور گمشدہ/گھر سے بھاگے ہوئے 05 بچوں کو ان کے والدین سے ملایا. 03 ایکسیڈنٹ میں 10 افراد کو فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی گئی. 15 مقامات پر عارضی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا. پٹرولنگ پولیس اٹک ہر وقت ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کی جان و مال کے تحفظ کیلے اور امداد کیلے ہائی الرٹ اور ہر وقت کوشاں نظر آتی ہے عوامی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس اٹک کی شاندار کارگردگی کو سراہا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں